تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:40

مہاجر رابطہ کونسل نے ذوالفقار مرزا کے بیان پر رحمن ملک کی معافی مسترد کردی

جنگ نیوز -
کراچی…مہاجر رابطہ کونسل نے سینئر صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیان پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے معذرت کو مستردکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزابراہ راست ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین سے معافی مانگیں۔مہاجر رابطہ کونسل کے جنرل سیکریٹری ارشد صدیقی کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیان پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے معافی قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے کارکنان چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا براہ راست ایم کی ایم کے قائدالطاف حسین سے معافی مانگیں۔انہوں نے صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر ذولفقار مرزا کو انکے عہدوں سے ہٹایا جائے اور اگرایسانہ کیا گیا صورتحال کے ذمہ دار آصف علی زرداری ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.