14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:51
عامر،سلمان اورپریانکا انٹرنیٹ پرمتحرک شخصیات کی فہرست میں شامل
جنگ نیوز -
ممبئی…حال ہی میں ایک مشہور شوبز ویب سائٹ کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے تحت انٹرنیٹ پر بے حد متحرک رہنے والی20سرِ فہرست شوبز شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ دنیا بھر کی شوبز شخصیات کی انٹرنیٹ مصروفیات پر نظر رکھنے والی اس ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ہالی ووڈ کے مشہور اداکارAshtonKutcherاس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں جن کے فیس بک،ٹوئٹر اور یو ٹیوب اکاؤنٹس پر لاکھوں مداح موجود ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر وِل اسمتھ جبکہ تیسرے نمبر پر جیکی چن کا نام موجود ہے۔انٹرنیٹ پر سب سے متحرک بالی ووڈ اداکاروں میں سرِ فہرست مسٹر پرفیکٹ عامر خان ہیں جو اس ٹاپ 20کی فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بالی ووڈ سے دوسرے نمبر پر سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا ہیں جو اس فہرست میں 12ویں پوزیشن پر جبکہ تیسرا نمبر دبنگ ہیرو سلمان خان کا ہے جو اس فہرست میں 17ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ تاہم یہاں حیران کن بات یہ ہے کہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کا نام اس فہرست میں موجود ہی نہیں ہے۔