تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:58

آفاق احمد کیخلاف6مقدمات میں شہادت نہیں ملی،سی سی پی او

جنگ نیوز -
کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے آفاق احمد کی اسیر ی کے دوران مقدمات کے اندراج کے خلات پیٹیشن نمٹادی۔ اس پیٹیشن میں آفاق احمد کے خلاف درج ہونے والے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرنے کی بھی اسدعا کی گئی تھی۔آج سی سی پی او کی عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے مطابق۔آفاق احمد کے خلاف دس مقدمات درج ہوئے تھے جن میں سے چھ مقدمات میں کوئی شہادت نہیں ملی اس لیئے ان کا چالان نہیں پیش کیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق آفاق احمد کے دو مقدمات سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں زیرسماعت ہیں ، جن میں آفاق احمد کو ضمانت مل چکی ہے ۔ ایک مقدمے میں آفاق احمد بری ہوچکے ہیں جبکہ عتیق قتل کیس میں ضمانت نہیں ہوئی جو ابھی زیر سماعت ہیں۔۔عدالت نے اس رپورٹ کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔ عتیق الرحمان قتل کیس کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست کی سماعت 19 جولائی کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.