تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:42

کراچی: عوامی ردعمل کے پیش نظر ذوالفقار مرزاکے گھر جانیوالے راستے بند

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ذوالفقار مرزا کے گھر جانے والے تمام راستے رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیئے گئے ہیں۔جیو نیوز کے نمائندے خصوصی افضل ندیم ڈوگر کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے دیئیگئے عشائیے میں انکے بیان کے بعد رد عمل کے طور پر کلفٹن کے علاقے سب میرین چورنگی پر ہزاروں افراد جمع ہوئے جو ممکنہ طور پر ذوالفقار مرزا کے گھر کی جانب مارچ کرنا چاہتے ہیں، اسی اثناء میں مہاجر رابطہ کونسل کا یہ بیان سامنے آیا ہے جس میں ذوالفقار مرزا کی معافی مسترد کرتے ہوئے ان سے 48گھنٹوں میں کراچی چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ذوالفقار مرزا کے گھر جانے والی سڑکیں رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.