تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:33

پنجاب کابینہ نے یلو کیب اسکیم کی منظوری دے دی

جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب کابینہ نے یلوکیب اسکیم کی منظوری دیدی ہے، بیس ہزار ٹیکسیوں میں سے چالیس فیصد پنجاب کے جنوبی علاقوں میں رہنے والوں کو دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل سطح پر پیلی ٹیکسیوں کی تقسیم کیلئے کمپیوٹرائز ڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ یلو کیب بی ایپاس نوجوانوں کی بجائے انٹرمیڈیٹ پاس نوجوانوں کو دی جائے گی۔یلو کیب سکیم کیلئے عمر کی حد35 سال مقررکی گئی ہے اورڈرائیونگ لائسنس بھی لازمی ہوگا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں محتسب اعلی کی دو ہزار دس کی رپورٹ پر غور موٴخر کر دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ وزیراعلیٰ ،پولیس اورمحتسب کی ویب سائٹس کوعوام کیلئے اوپن رکھاجائیگا۔میٹنگ کے دوران ای بیس گورنمنٹ کے منصوبے پر بھی غور کیاگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.