تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:33

کسی کی ذاتی رائے پر کراچی کا امن خراب کرنا درست نہیں، منظوروسان

جنگ نیوز -
کراچی...سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان نے کہاہے کہ کسی کی ذاتی رائے پر کراچی کا امن خراب کرنا درست نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کو بھی صدرآصف علی زرداری کیخلاف بیانات پر معافی مانگنا چاہیے۔کراچی میں آئی جی سندھ کے ساتھ پریس کانفرنس میں وزیرداخلہ سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ وہ ذوالفقار مرزا نہیں ،فقیر آدمی ہیں،نہ انہیں ذوالفقار مرزا کی جانب سے معذرت پر مبنی کسی اعلامیئے کے بارے میں علم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین بھائی کا احترام کرتے تھے اور آئندہ بھی کریں گے،منظور وسان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ ایک شخص کے بیان پر شہر قائد کے کتنے گھروں کو روزی سے محروم کردیا گیا،14 افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے ، 23 گاڑیاں اور تین دکانیں جلائی گئیں،انہوں نیبتایاکہ وہ طاقت کے ذریعے نہیں پیار محبت سے امن بحال کرنا چاہتے،لیکن حکومت اور پولیس کی ہر حال میں رٹ قائم کی جائے گی۔جب وزیرداخلہ سندھ سے سوال کیا گیا کہ وہ کراچی میں کشیدگی کم کرنے کیلئے نائن زیرو جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تومنظور وسان نے جواب دیا کہ دیکھیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.