تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:44

چین میں سیلاب،تودے گرنے سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ

جنگ نیوز -
بیجنگ...چین میں شدید بارشوں اورسیلاب نے کاروبار زندگی معطل کردیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ نے اہم شاہ راہوں کو بند کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامناہے۔کئی روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے چین کے مختلف شہروں میں سیلاب کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ سی چوان صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ سے اہم قومی شاہ راہ سمیت کئی سڑکوں کو بند کردیا ہے جبکہ بیس گھر بھی اس کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے پھنسے لوگوں کو وہاں سے بحفاظت نکال لیاگیا۔ سیلاب نے سیکڑوں مکانات تباہ کردئیے۔ سیلابی پانی چیزوں کو تنکے کی طرح بہالے جارہاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.