14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:44
ذوالفقار مرزا الطاف بھائی سے معافی مانگیں ،خوش بخت شجاعت
جنگ نیوز -
کراچی...متحدہ قومی مومنٹ کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا نے اپنے پارٹی کے لوگوں کی بھی توہین کی۔ کلفٹن میں ذوالفقار مرزکی رہائشگاہ کی جانب ایک مارچ کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے اپنے بیان سے لسانیت اور صوبائیت کو ہوا دی، وہ الطاف بھائی سے معافی مانگیں ۔ دریں اثناء پنجاب چورنگی پر مظاہرہ کرنیوالوں کو گزری برج کے سامنے روکدیا گیا۔