تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:44

ذوالفقار مرزا کے بیان پر ہنگامہ آرائی،27گاڑیاں نذر آتش

جنگ نیوز -
کراچی...سینئرصوبائی وزیرڈاکٹرذوالفقار مرزاکے بیان کیخلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔۔فائرنگ سے رینجرزاہلکارسمیت بارہ افراد ہلاک اور19زخمی ہوگئے۔27 گاڑیاں جلادی گئیں جبکہ ہنگامہ آرائی کے الزام میں 11 افراد کوحراست میں بھی لیا گیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں جلاوٴگھیراوٴاورفائرنگ کاسلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ناظم آباد ،کورنگی ،یوپی موڑ ،نارتھ کراچی، گلشن اقبال فیڈرل بی ایریا اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایک درجن سے زائدگاڑیوں کو نامعلوم افراد نے جلادیا جبکہ بڑابورڈ سمیت بعض علاقوں میں کئی دکانوں کوبھی آگ لگادی گئی۔ ناظم آباد، گولیمار، لیاقت آباد اور شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کے واقعات ہوئے ایسی ہی صورتحال اولڈسٹی ایریاز میں ہے، فائرنگ سے حسین آباد میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ بلدیہ ٹاون،سرجانی ٹاون، شیر شاہ پراچہ چوک،،گھانچی پاڑہ ،شاہ راہ قائدین اورلیاقت آباد میں کئی افراد نشانہ بنے۔ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں سرکاری ونجی اسپتالوں میں منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔۔ کشیدہ علاقوں میں حالات پر قابو پانے کے لیے رینجرز اہلکاروں نے فلیگ مارچ بھی کیااورمبینہ11 شرپسندوں کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرنے کادعوی کیا ہے تاہم صورتحال اب بھی معمول پرنہیں آئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.