14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:18
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
جنگ نیوز -
کراچی...ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین نے جیونیوز کوبتایا کہ 8 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کو ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 18 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 14 ارب 63 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 3 ارب 46 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔