تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 14:18

الطاف حسین کی اپیل پر عوامگھروں کو روانہ، رحمن ملک کا خیرمقدم

جنگ نیوز -
کراچی...متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب احتجاج ختم کرنے کی اپیل کے بعد کراچی اور حیدر آباد سمیت مختلف شہروں میں عوام نے احتجاجی مظاہرے ختم کردیئے ہیں، اور گھروں کو جانا شروع ہوگئے ہیں،ادھر کراچی میں حالات تیزی سے معمول کی جانب آنا شروع ہوگئے ہیں، ایف بی ایریا،لیاقت آباد،نارتھ کراچی،کورنگی،اورنگی ٹاوٴن،لیاقت آباد، ایف بی ایریا، لالو کھیت ، لائنز ایریا، برنس روڈاورملحقہ علاقوں میں دکانیں کھلناشروع ہوگئی ہیں۔ ادھر وزیرداخلہ رحمن ملک نے الطاف حسین کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عوام کے جذبات کو ٹھنڈاکرکے اپنے بڑے پن کا ثبوت دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف تقریر پر آج کئی شہروں میں شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جبکہ کراچی ، حیدرآباد میں کاروبار اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے تھے




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.