14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:24
کراچی کے بگڑتے حالات قوم کیلئے تشویش کا باعث ہیں: نواز شریف
جنگ نیوز -
لاہور...مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی کے بگڑتے حالات پوری قوم کیلئے بے چینی اور تشویش کا باعث ہیں، اشتعال انگیزی اور انتقام کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک پہلے ہی سنگین مسائل سے دوچار ہے، سیاست میں شائستگی اور بردباری کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری قابل احترام ہیں، حکومت کراچی میں موجودہ کشیدگی دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
کراچی: پیپلز امن کمیٹی ملیر کی ذوالفقار مرزا کے حق میں ریلی
کراچی…خورشید عباسی… کراچی کے علاقے ملیر میں پیپلز امن کمیٹی ملیر کے سیکڑوں کارکنا ن نے سینئر صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کے حق میں ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے نیشنل ہائی وے پر گلشن قادری کے مقام دھرنا دیا ہواہے، جس سے شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے اور دونوں اطراف سیکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔