14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:24
متنازع بیان پر ذوالفقار مرزا کی ایوان صدر طلبی
جنگ نیوز -
اسلام آباد...صدر آصف زرداری نے سندھ کے سینئر وزیرذوالفقار مرزا کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق ذوالفقار مرزا کو گزشتہ شب متنازع بیان دینے پر طلب کیا گیا ہے۔ صدارتی ترجمان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیانات دیتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا کریں۔