14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:18
شاہ رخ خان کی نئی فلم ڈان ٹو کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا
جنگ نیوز -
ممبئی...بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان ایک مرتبہ پھر نظر آرہے ہیں، بحیثیت انڈر ورلڈ کنگ،ڈان ٹو میں۔ فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے، بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کی ستر کی دہائی کی سپر ہٹ فلم ڈان کے ری میک پر مبنی سن دو ہزار چھ کی ڈان کے بعد ایک مرتبہ پھر شاہ رخ خان کی ادکاری سے سجی یہ ہے ڈان ٹو،کنگ خان کی ڈان ون کی طرح یہ بھی تحریر ہے ،فرحان اختر کی جسے ایک بار پھر انہوں نے خود ہی ڈائریکٹ کیا ہے۔ہالی وڈ بلاک بسٹر کی طرح stylizedفلمائی گئی اس فلم کی عکسبندی جرمنی اور ملائیشیا میں کی گئی ہے ۔ شنکر احسان لوئے کی موسیقی سے سجی ڈون ٹو کی فیمیل لیڈز میں شامل ہیں پریانکا چوپڑا سمیت لارا دتا،کنگ خان شاہ رخ کی دوسری ڈان ڈان ٹو دا چیس کنٹی نیوز کے ٹائٹل سے تئیس دسمبر دو ہزار گیارہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔