تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:18

احتجاجی ریلیاں، کے ایس ای میں سرگرمیاں وقت سے پہلے ختم

جنگ نیوز -
کراچی...امن و امان کی خراب صورتحال اور متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نکالی جانیوالی احتجاجی ریلیوں کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں مقررہ وقت سے پہلے ختم کردی گئیں تاہم انڈیکس نے بارہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار رکھا۔ جمعرات کوکاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار 291 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔شہر میں جاری امن وامان کی خراب صورتحال ہونے کی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ سرگرمیاں مقررہ وقت سے پونے دو گھنٹے قبل ہی بند کرد ی گئیں۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 1000 انڈیکس 5 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار267 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 2 کروڑ 53 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام بائیکو پٹرولیم کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت چھ پیسے اضافے کے ساتھ 9 روپے 27 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 30 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار679 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.