14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:38
ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ: ویلز نے پاکستان کو شکست دے دی
جنگ نیوز -
بنکاک...ورلڈ ٹیم اسنوکر چمپئن شپ میں ویلز نے پاکستان کودو کے مقابلے میں تین فریمز سے شکست دے دی۔تھائی لینڈ میں جاری چمپئن شپ میں ویلزنے پاکستان کیخلاف ابتدائی تین فریم جیت کر فتح کو یقینی بنالیا،پہلے فریم میں مارک ویلیم نے شاہد آفاق کو ، دوسرے فریم میں میتھیو اسٹون نے محمد سجاد کو جبکہ ڈبلز ایونٹ میں بھی پاکستانی جوڑی کو شکست کا سامنا کرنا پڑاجبکہ پانچویں اور چھٹے فریم پاکستان کیوئسٹ نے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 3۔2 کردیا۔