تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:38

پشاور،این او سی نہ ہونے کی وجہ سے تین غیرملکیو ں کو روک لیاگیا

جنگ نیوز -
پشاور...موٹر وے پرپشاور ٹول پلازہ کے مقام پر این او سی نہ ہونے کی وجہ سے تین غیرملکیو ں کو روک لیاگیا۔پولیس اور حساس اداروں نے پشاور ٹول پلازہ میں دو گاڑیوں کو روکا۔ گاڑی نمبر کیو ایچ 790 میں دو امریکی اور دو پاکستانی سوار تھے۔ جبکہ دوسری گاڑی کے ایف 393 میں ایک ناروے کا باشندہ اور تین پاکستانی سوار تھے۔ ناروے کاباشندہ این او جی سے منسلکتھا جسے تفتیش کے بعد پشاور جانے کی اجازت دے دی گئی۔ تاہم امریکی باشندوں جارج اور ولیم لیسلے کو این او سی نہ ہونے کی وجہ سے تقریبا دو گھنٹے سے ذیادہ روکے رکھاگیا۔ جس کے بعد گاڑی کو واپس اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔ دونوں گاڑیاں اسلام آبادمیں رجسٹرڈ تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.