تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:38

پاکپتن میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،واپڈا آفس کا گھیراؤ

جنگ نیوز -
پاکپتن...پاکپتن لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے واپڈا آفس کا گھیراو کیا تاہم پولیس نے مظاہرین کو واپڈا کمپلیکس میں داخل ہونے سے روک دیا۔ احتجاج کرنیوالے مظاہرین نے واپڈاآفس کاگھیراوٴکیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے آفس کے باہر ٹائر جلا کر احتجاج بھی کیا انہوں نے مشتعل ہوکر واپڈا آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی تو موقع پر موجود پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کوواپڈاکمپلیکس میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکلا نے بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.