تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:38

کوئٹہ سمیت کئی علاقوں میں تین افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کوئٹہ..کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ اور دیگر واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ چاغی سے مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق اوستہ محمد کے گوٹھ منیر احمد میں ایک شخص خمیسہ خان نے سیاہ کاری کے شبہ میں اپنی بیوی کو قتل کردیا۔اوستہ محمد میں ہی دوگروہوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص غلام شبیر ہلاک ہوگیا۔ خضدارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گیراج میں کام کرنے والا نوجوان ریاض ہلاک ہوگیا۔ضلع چاغی ے علاقے ڑلو میں ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی جسے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خضداراور تربت میں دو دھماکے ہوئے تاہم ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.