تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:38

خیبر پختونخوا پولیس کیخلاف 117عوامی شکایات سامنے

جنگ نیوز -
پشاور..رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران خیبر پختونخوا پولیس کے خلاف 117عوامی شکایات سامنے آئی ہیں۔ 5 افسران کو معطلی یا نوکری سے برخاست کی سزائیں تجویز کی گئیں،پولیس انکوائری اینڈ انسپکشن آفس کی رپورٹ کے مطابق سال 2011 کے پہلے چھ مہینوں میں 5 افسران اور10 ایس ایچ اوز کو عوامی شکایات پرمعطل یا نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ 50 اہلکاروں کے تبادلے کی سزا تجویز کی گئی۔ ان اہلکاروں پر رشوت ستانی، تشدد، حبس بے جا سمیت دیگر شکایات ڈی آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن کے دفتر کوموصول ہوئی تھیں۔موجودہ آئی جی پی فیاض طورو نے اسٹینڈنگ آرڈر کے ذریعے ان سزاوں پر عمل درآ مد یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.