تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:38

جونیئرہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 20 جولائی سے لاہور میں شروع ہو گا

جنگ نیوز -
لاہور..مصر کیخلاف پانچ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 20 جولائی سے لاہور میں شروع ہو گا۔پاکستان اور مصرکی جونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 6 سے 12 اگست تک قاہرہ میں کھیلی جا ئیگی۔ سیریز کی تیاری کیلئے جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 20 جولائی سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا ۔ کیمپ کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے۔ کیمپ میں کھلاڑی منیجرچیف کوچ رانا مجاہد ، دانش کلیم ، احمد عالم اور انجم سعید کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.