تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:43

ایوان صدر سے طلبی، ذوالفقار مرزا اسلام آباد روانہ ہوگئے

جنگ نیوز -
کراچی …صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار مرزا کو اسلام آباد طلب کر لیا، ترجمان ایوان صدر کا کہناہے کہ ذوالفقار مرزا کو ان کے متنازع بیان پر وضاحت کیلئے طلب کیا گیا ہے،دوسری جانب سینئر وزیر کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی پہلے ہی ذوالفقار مرزا کے اس بیان سے جس میں ایم کیوایم کی قیادت کے بارے میں نامناسب زبان استعمال کی گئی ہے لاتعلقی کا اعلان کر چکی ہے ۔ صدارتی ترجمان نے کہاہے کہ تمام پارٹی قیادت سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیانات میں تحمل کا مظاہرہ کریں ۔دوسری جانب وزیرداخلہ رحمن ملک نے الطاف حسین کی طرف سے عوام کو پرامن رہنے اور احتجاج ختم کرنے کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ الطاف حسین نے بڑے پن کا ثبوت دیتے ہوئے عوام کے جذبات کو ٹھنڈا کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.