تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:43

الطاف حسین بڑے لیڈر ہیں متحدہ کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں، رحمن ملک

جنگ نیوز -
کراچی …وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہے ، ہمارے دروازے آج بھی ایم کیو ایم کیلئے کھلے ہیں، الطاف حسین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا،گرینڈ الائنس بنانے والوں کو مایوسی ہو گی ۔ کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں،الطاف بھائی نے بڑے پن کاثبوت دیاہے ، وہ بہت بڑے لیڈر ہیں، الطاف حسین پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ملک کے حالات خراب ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوستوں میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے ، سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کی ذیلی جماعت نہیں ہے، ان کا اپنا منشور ہے ۔انہوں نے ذوالفقار مرزاکے بیان پر میں نے پارٹی کی جانب سے معافی مانگ لی تھی ۔بھارتی شہر ممبئی میں ہونیوالے بم دھماکوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا شکار ہیں اور چاہتے ہیں پورے خطے میں امن ہو،ممبئی بم دھماکوں پر افسوس ہے،انتہاپسنددونوں ملکوں میں ہیں، بھارت سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.