14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:54
افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا
جنگ نیوز -
کابل …افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا، بگرام کے ملٹری بیس پر خصوصی تقریب ہوئی۔بگرام ملٹری بیس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے113th Cavalryرجمنٹ کے کارناموں کا ذکر کیا گیاجن میں14 انتہائی اہم اور مطلوب افراد کی ہلاکت یا گرفتاری ، تین ہزار سے زائد مشن کی تکمیل اور چار سو افغان فوجیوں کی تربیت شامل ہیں۔گزشتہ ماہ صدر اوباما نے جولائی تک 10 ہزار اور2012 تک 23 ہزار فوجیوں کے انخلا کااعلان کیاتھا۔واپس جانے والے 650 فوجیوں کی جگہ 3 سو فوجیParwan میں سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔