14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:54
جیوے پاکستان 54 ویں نیشنل بیڈمنٹن چمپئن شپ کا انعقاد روکدیاگیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے اسلام آباد میں ہونیوالی جیوے پاکستان 54 ویں نیشنل بیڈمنٹن چمپئن شپ کا انعقاد روکدیا ہے۔ عامر حیات خان روکھڑی نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور کے احکامات کی وجہ سے فیڈریشن کے انتخابات کے نتائج روکے گئے ہیں اور اس وقت پاکستان فیڈریشن کو وجود نہیں ہے۔ اسلئے اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن چمپئن شپ کا انعقاد نہیں کر سکتی اور ایسی چمپئن شپ غیر آئینی اور غیرقانونی ہے۔ لاہورہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں 14سے 20 جولائی تک ہونیوالی چمپئن شپ کو روک دیا ہے اورفریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ چمپئن شپ کیس کی اگلی سماعت تک روکی گئی ہے۔