14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:54
نئے قوانین سے فائدہ اٹھانے کیلئے زیادہ محنت درکار ہو گی،توفیق عمر
جنگ نیوز -
لاہور…ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا ہے کہ نئے قوانین سے فائدہ اٹھانے کیلئے بیٹسمینوں کو زیادہ محنت درکار ہو گی۔دو گیندوں کے استعمال سے بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں فاسٹ ٹریک کوچنگ پروگرام کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے توفیق عمر نے کہا کہ محسن خان کی موجودگی میں انہوں نے اپنی تیکنیک کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے،ان کی کارکردگی میں تسلسل آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ گرم موسم کی وجہ سے فٹنس کو بہتر بنانے کا موقع مل رہا ہے۔