تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:54

کراچی میں امن نہ ہوا تو صنعتیں دیگر شہروں میں منتقل کردینگے،صنعتکار

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی تجارتی انجمنوں نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر نہ بنایا گیا تو وہ اپنے صنعتیں دیگر شہروں میں منتقل کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ کراچی چیمبر کے صدر سعید شفیق نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے حکومت سے باہر ہونے کے بعد کراچی شہر میں ہڑتال روز کا معمول بن گئی ہے۔ ان ہڑتالوں سے حکومت کو ریونیو کی مد میں ایک سے دو ارب روپے یومیہ کا نقصان ہورہا ہے جبکہ برآمدی آرڈرز بھی متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کی وجہ سے صنعت کار وں نے اپنی صنعتیں بنگلہ دیش اور سری لنکا منتقل کرنا شروع کردی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کی یہ صورتحال جاری رہی تو سرمائے کی اس منتقلی میں تیزی آجائیگی۔ وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان کے نائب صدر خالد تواب نے کہا کہ کراچی سے صنعتیں لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں منتقلی کا رحجان بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ وہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.