تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:54

ایشیائی حصص بازاروں مندی ، سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

جنگ نیوز -
ٹوکیو…امریکا پر بڑھتے قرض کے بارے میں سرمایہ کاروں کے تحفظات کے باعث ڈالر کی قدر اور ایشیائی حصص بازاروں مندی جبکہ سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا پر مجموعی قرض کا حجم 14 ہزار 300 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز کریڈٹ ریٹنگ دینے والے عالمی ادارے موڈیز انوسٹرز سروس کی جانب سے امریکا کی ڈیٹ ریٹنگ کم کرنے کے امکان ظاہر کرنے کے بعد جاپان کا نکئی انڈیکس 5.97 پوائنٹس کمی کے بعد 9 ہزار957 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی 141 پوائنٹس کی کمی دیکھی جارہی ہے۔صورتحال کا سب سے پہلا اثر ڈالر کی قدر پر پڑا اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 0.3 فیصد کمی ہوئی۔ حصص اور کرنسی بازار میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں نے سونے جیسی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رخ کیا اور عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت 1589 ڈالر 80 سینٹس فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.