14 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:54
ہدایتکار اسٹیون اسپیل برگ کی پہلی اینیمیٹڈفلم
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ معروف ہدایتکار و فلمساز اسٹیون اسپیل برگ کی پہلی اینیمیٹڈ فلمThe Adventures of Tintin: Secret Of The Unicornکا ٹریلر گذشتہ روز منظرِ عام پر آگیا ہے۔ بیلجےئن آرٹسٹGeorges Remiکی1929 کلاسک کامک کتاب سے ماخوذاس فلم میں مرکزی کردارTintinکو 21ویں صدی کے ناظرین کے لیے خاص ڈیجیٹل اثرات کیساتھ پیش کیا گیا ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ اسپیل برگ کی بحیثیت ہدایتکار پہلی اینیمیٹڈ فلم کو لارڈ آف دی رنگز کے ہدایتکار پیٹر جیکسن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم میں ہالی ووڈ کے کئی صفِ اول کے اداکاروں نے کرداروں کی آوازوں کی ڈبنگ کی ہے۔135ملین ڈالر مالیت سے تیار ہونے والی یہ3Dاینیمیٹڈ فلم 26اکتوبر کو برطانوی سینما گھروں جبکہ23دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی تاہم شائقین ابھی سے اس فلم کے بے صبری سے منتظر نظر آرہے ہیں۔