تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:0

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی…کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کم اور زیادہ ولٹیج کے باعث بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی کے کئی علاقے گزشتہ دوماہ سے بجلی کی طویل بندش کا شکار ہیں کہیں پی ایم ٹی خراب ہیں تو کہیں کیبل فالٹس ہیں۔ ذرائع کے مطابق رات گئے بھی بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں ہر دو گھنٹے کے بعد تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہی ہے۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق بجلی کی طویل بندش مرمتی کاموں میں تاخیر کے باعث ہے اور اسکی وجہ انتظامیہ کے معاملات میں سی بی اے یونین کی مداخلت ہے۔شہر میں 2500میگاواٹ بجلی کی طلب ہے۔اور کے ای ایس سی کو گیس کی فراہمی میں کمی کردی گئی ہے مطلوبہ مقدار میں گیس کی فراہمی ہوتے ہی لوڈشیڈنگ معمول پر آجائے گی۔دوسری طرف سی بی اے یونین نے انتظامیہ کے الزامات کو بے بنیادقرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.