تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:0

پینٹاگان نے سائبراسپیس آپریٹنگ اسٹریٹجی کااعلان کردیا

جنگ نیوز -
پینٹاگان نے سائبراسپیس آپریٹنگ اسٹریٹجی کااعلان کردیا

واشنگٹن……امریکی محکمہ دفاع نے سائبر اسپیس کی آپریٹنگ اسٹرٹیجی کا اعلان کیاہے جس کے تحت ملٹری کمپیوٹر نیٹ ورکس کو ہیکرزکے حملوں سے محفوظ بنایا جائے گا۔پٹیناگون میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا کاکہنا تھا کہ سائبر حملوں کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور امریکی سلامتی اور معیشت کو روزانہ 60 ہزار نئے نقصان دہ سوفٹ ویئر پروگراموں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انھوں نے کہا کہ سابئرحملوں کوروکنے کیلئے سائبراسپیس اسٹریٹجی انتہائی اہم ہوگی۔ ڈپٹی ڈیفنس سیکریٹری ولیم لین کا کہناتھاکہ سابئر اسٹرٹیجی کے تحت فورسز کو سائبر حملوں سے دفاع کی ٹریننگ دی جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ نئے ٹولز سابئر حملہ کرنے والے نیٹ ورکس کو منتشر یا تباہ کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کے ذریعے سائبر حملے روکنے میں اہم پیش رفت ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.