تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:11

صدرزرداری کاالطاف حسین سے ٹیلیفون پررابطہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد ... صدرآصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلیفون کیا ہے جس میں ذوالفقار مرزا کے بیان کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال پرگفت گوکی گئی۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق رات گئے صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا،ترجمان کے مطابق دونوں رہنماوٴں نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکے متنازع بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، صدارتی ترجمان کا کہناتھاکہ صدر کے طلب کرنے پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اورآج صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.