تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:11

چلی میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف طلبہ سڑکوں پر

جنگ نیوز -
سانتیاگو ... چلی میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف طلبہ سڑکوں پر نکل آئے، پولیس سے جھڑپوں میں 32 اہل کار زخمی، 54 طلبہ کوحراست میں لے لیا گیا۔ چلی کے طلبہ نے صدرسیب ستئین پنیاراکی جانب سے چاربلین ڈالر کے فنڈز اور غریب طلبہ کو آسان قرضے اورمزیدگرانٹ کی فراہمی کے اعلان کوناکافی قراردیا ہے۔دارالحکومت سانتیاگو میں سیکڑوں طلبہ، جوگھریلوساختہ بموں سے لیس تھے سڑکوں پرآگئے ،جنھیں منتشرکرنے کیلئے پولیس نے پانی کااستعمال کیا تاہم مورچہ بندطلبہ اورپولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔جن میں بتیس اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 54 طلبہ کوحراست میں لے لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کی گئی تعلیمی اصلاحات کے خلاف رواں ماہ یہ طلبہ کاسب سے بڑامظاہرہ تھا جس میں ایک اندازے کے مطابق بیس ہزارطلبہ شریک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.