تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

آئی ایس آئی اور سی آئی اے میں منفی پروپگینڈا،بدگمانیاں ختم کرنے پر اتفاق

جنگ نیوز -
واشنگٹن…ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشااورقائم مقام ڈائرکٹرسی آئی ایمائیکل مورل کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں امریکی خفیہ ایجنسی کے حکام کی پاکستان میں کارروائیوں سمیت دیگر امورپرگفت گوہوئی۔ ملاقات میں منفی پروپگینڈا اور بدگمانیاں ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔واشنگٹن میں ہونیوالی ملاقات میں پاکستان کی جانب سے امریکی حکام کو ویزوں کے اجرامیں کمی،ڈورن حملوں اور انٹیلی جنس شئیرنگ کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا اورمائیکل مورل کے درمیان مذاکرات میں امریکی خفیہ ایجنسی کے حکام کی پاکستان میں کارروائیوں کے طریقہ کارپرغوراور قبائلی علاقوں میں جاری پاک فوج کیآپریشن پربھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ مائیکل مورال اور ان کی ٹیم چاہتی ہے کہ آئی ایس آئی پاکستان میں مشتبہ مزاحمت پسندوں کے خلاف مشترکا انٹیلی جنس آپریشن پرمتفق ہوجائے جبکہ شجاع پاشا نے بعض معاملات میں تعاون کی پیشکش کی ہے لیکن پاکستان میں سی آئی اے کے آزادانہ آپریشن مستردکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی کارروائی سے پہلے سی آئی اے کو اطلاع دینی ہوگی۔ملاقات میں ڈاکٹرشکیل آفریدی کے مستقبل پربھی بات ہوئی۔جنھوں نے سی آئی اے کے کہنے پراسامہ کے اہل خانہ کے ڈی این اے کے حصول کیلئے ایبٹ آبادمیں جعلی ویکسی نیشن مہم چلائی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.