تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

پاکستان اور امریکا کو ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے، حقانی

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکا کو ایک دوسرے کی تعاون کی ضرورت ہے ، ان کا کہناتھا کہ پاک امریکا تعلقات کے بارے میں میڈیا میں جو کچھ بتایا جاتا ہے حقیقت میں دونوں اتحادیوں کے درمیان ایسا نہیں۔ واشنگٹن میں مقامی ریڈیوانٹرویو میں حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا بہترین اتحادی ہیں ،تاریخ بتاتی ہے کہ اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھاوٴ آتا ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ تعلقات بالکل ہی بگڑ گئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے روکی جانے والی رقم کولیژنسپورٹ فنڈ کی ہے ، امداد نہیں ،یہ رقم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ملتی ہے جو امریکا نے دسمبر دو ہزار دس سے روکی ہوئی ہے ، پاکستانی سفیرکا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام پہلے بھی امریکی انتظامیہ سے یہ معاملہ اٹھاچکے ہیں اور آئندہ بھی اس بات پر بات کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.