15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5
پوٹھوہارریجن میں سی این جی کی بندش کا دوسرا دن،عوام پریشان
جنگ نیوز -
اٹک…اٹک سے جہلم تک کے پوٹھوہار ریجن سمیت اسلام آباد میں سی این جی کی اڑھائی روزہ بندش جاری ہے جس کے سبب عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سی این جی اسٹیشن اب دوبارہ کل کی سہ پہر تین بجے کھلیں گے۔پوٹھوہار اور بہاول پور ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 6 بجے بند کردئے گئے ہیں، اس سے پہلے سی این جی اسٹیشنز پر گیس ڈلوانے والوں کی طویل قطاریں لگی رہیں اوربعض مقامات پر سی این جی اسٹیشن والے مقررہ وقت کے بعد بھی گیس فراہم کرتے رہے، سی این جی پر گیس کی فراہمی اب کل سہ پہر 3 بجے شروع ہوگی۔