15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5
پنجاب،خیبرپختونخوا اور زیریں سندھ میں بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پنجاب کے مختلف مقامات سمیت بالائی خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں کئی مقامات پر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، موسم کا یہ سسٹم زیریں سندھ میں بھی پیدا ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب،کشمیراوربالائی خیبرپختونخواہ میں کہیں کہیں بارش ہوئی، منڈی بہاوٴالدین میں 75 ملی میٹر بارش، چکوال 53، گوجرانوالہ 30، اسلام آباد 16، راول پنڈی 15، کاکول 14 میٹر بارش ہوئی ، جوہرآباد 13، جہلم ، میانوالی 12، سرگردھا 9، کامرہ 8، سیالکوٹ 7، اوکاڑہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ، دیر 43، راولاکوٹ 15، کوٹلی میں 11 ملی میٹر بارش ہوئی، آئیندہ 24 گھنٹوں میں بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواوٴں کیساتھ بارش کا امکان ، اس کے ساتھ زیریں سندھ میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔