تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5

این آئی سی ایل کیس،حکومت کا ایکبار پھرظفرقریشی کی بحالی سے انکار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے سپریم کورٹ کوبتایا ہے کہ حکومت این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے آفیسر ظفرقریشی کو بحال نہیں کررہی ہے، چیف جسٹس افتخارچودھری نے کہاہے کہ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے تو پھر عدالت اس معاملے پر کمیشن بنادیتی ہے چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سماعت کی ، اٹارنی جنرل نے جب بتایا کہ ظفرقریشی کو اس کیس کی تحقیقات پر بحال نہیں کیا جارہاتو عدالت نے کہا کہ وہ حکومت کو ایک اور موقع دے گی، بنچ کے رکن جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کا حکم ہے کہ ظفرقریشی کو ٹیم سمیت کیس کی تفتیش دی جائے،اس حکم کی خلاف ورزی نہیں ہونے دی جائے گی،انہوں نے کہاکہ بھارت میں کرپشن ختم کرنے کے لئے سب متفق ہیں جبکہ یہاں تاثر یہ ہے کہ کرپشن کو تحفظ دیا جارہا ہے، عدالت میں موجود ظفرقریشی نے کہا کہ ان کے فون ٹیپ ہوتے ہیں اور ان کے بچوں کو ہراساں کیا جارہا ہے ، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کی پرائیوسی میں عمل دخل، جرم ہے ، بعد میں عدالت نے ظفرقریشی اور 4 آفیسرز سے متعلق تمام ریکارڈ اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ سے فوری طلب کرتے ہوئے قائم مقام ڈی جی ایف آئی اے چودھری منظور کو بھی بلالیا،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ دیانت دار آدمی ہیں، ہم اس کی عزت کرتے ہیں جو کرپٹ نہیں اور بددیانت شخص کی عزت نہیں کرتے خواہ کوئی بھی ہو ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.