15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:5
آزادکشمیر،حلقہ ایل اے15شرقی باغ کے 10اسٹیشنز پر پولنگ
جنگ نیوز -
مظفرآباد…آزادکشمیر میں ایل اے 15 شرقی باغ کے دس پولنگ اسٹینشوں پر آج پولنگ ہورہی ہے۔آزادکشمیر کے ضلع باغ کے دس پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا ۔اس دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں،جہاں فرنٹیرکانسٹیبلری اور پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔اس حلقے میں مسلم کانفرنس کے سردار میر اکبر خان اورپاکستان پیپلزپارٹی کے سردارضیا ء القمر کے درمیان مقابلہ ہے۔26 جون کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران گڑبڑ کی وجہ سے ان پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ روک دی گئی تھی۔