تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:13

ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری،شارٹ فال5166میگاواٹ ہوگیا

جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کابحران جاری ہے،پیپکو کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 166میگاواٹ ہوگیا ہے،جس سے ملک کے مختلف شہروں میں 10سے16گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار12ہزار936 میگاواٹ ہے ،جبکہ طلب 18102 میگاواٹ ہونے سے شارٹ فال 5166میگاواٹ ہوگیا ہے،کراچی کو700میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔شارٹ فال کو پورا کرنے کیلیے پنجاب کے شہری علاقوں میں 10 اور دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں،خیبرپختونخواکے شہری و دیہی علاقوں میں16 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہنے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے ، بلوچستان میں 15 سے 16 گھنٹے بجلی کی فراہمی بند رہنا معمول بن گیا ہے، جس سے کارروبار ی و گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر سندھ میں بھی 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.