15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:3
ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ: پاکستان، مصر آج آمنے سامنے
آج نیوز - ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا آخری پول میچ آج مصر کیخلاف کھیلے گا۔ بنکاک میں جاری ایونٹ کے پول اے میں پاکستان سات پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپرہے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کواپ سیٹ شکست دی تھی جبکہ اسے جرمنی اورٹاپ سیڈ ویلزکے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ ویلزکی ٹیم پول میں گیارہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جرمنی کا نمبر دوسرا جبکہ آئرلینڈ کا تیسرا ہے۔ گروپ کی دوٹاپ ٹیمیں کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان کے شاہد آفتاب اورمحمد سجاد بیسٹ آف فائیوفریمزکے میچ میں مصرکے وائل طلعت اوریاسرالشربنی کے مدمقابل آئیں گے۔