تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:3

قائمقام گورنر کے ای ایس سی ملازمین کے مسائل حل کرینگے

آج نیوز - سندھ کے قائمقام گورنر نے کراچی الکٹرک سپلائی کمپنی کے مزدوروں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ مزدوروں کے ایک وفد نے آج لیبر لیڈر اخلاق حسین کی قیادت میں نثار کھوڑو سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ مزدور رہنما اسلم سموں اور دیگر بھی وفد میں شامل تھے۔ قائمقام گورنر نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ توقع ہے کہ کے ای ایس سی انتظامیہ آج قائمقام گورنر سے ملاقات کرے گی۔ یادر رہے کہ لیبر یونین کے چار ہزار سے زائد کارکنان تقریبا دو ماہ سے سرپلس پول میں بھیجے جانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مزدوروں اور کے ای ایس سی انتظامیہ کی اس چپقلش سے کراچی میں بجلی کے صارفین بری طرح پس رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.