15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
ہندوستا ن میں دنیا کا بلندتر ین مجسمہ تعمیر کیا جا ئے گا
جنگ نیوز -
نئی دہلی…ہند دستانی ریا ست گجرات میں دنیا کا بلند ترین مجسمہ تعمیر کیا جا ئے گا جس کی بلندی امریکی میں قائم مجسمہ آ زا دی سے دوگنا زیا دہ ہو گی۔ تحریک ِ آزا دی کے مشہو ر رہنما ولبھ بھا ئی پٹیل(Vallabhbhai Patel) کے اس چھ سو فٹ بلند مجسمے کی تیار ی پر تیس کر و ڑ ڈالر ما لیت کے اخراجا ت آئیں گے جس کے لیے عالمی تعمیراتی کمپنیوں کو سرمایہ کار ی کی دعوت دی گئی ہے۔ دنیا کے بلند ترین مجسمہ کوStatue of Unity کا نام دیاجا ئے گا۔