تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:22

فرینڈزلائف ٹی ٹوئنٹی: اظہر محمود، وہاب ریاض کی شاندار پرفارمنس

آج نیوز - فرینڈزلائف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی آل راؤنڈراظہرمحمود اوروہاب ریاض نے کینٹ کی سرے کیخلاف کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔ اوول میں کینٹ اورسرے کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر اظہرمحمود سرے کیخلاف چالیس گیندوں پرساٹھ رنزکی جارحانہ اننگزکھیل کرٹاپ اسکوررہے۔ کینٹ نے مقررہ اوورزمیں نووکٹوں پرایک سواکیاسی رنزاسکورکئے۔ جواب میں سرے کوآخری اوورمیں بیس رنزدرکارتھے لیکن اظہرمحمود نے اپنی دوسری ہی گیند پرظفرانصاری کورن آؤٹ کرکے کینٹ کوپندرہ رنزسے کامیابی دلادی۔ پاکستانی فاسٹ بالروہاب ریاض نے بھی عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.