تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:14

پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ آج کھیلے گی

آج نیوز - دورہ یورپ کے آخری مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ آج کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ میں اب تک دو ٹورنامنٹس اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل چکی ہے۔ گرین شرٹس نے ابتدائی چار ملکی ٹورنامنٹ اپنے نام کیا جبکہ دوسرے ٹورنامنٹ میں پاکستان کا نمبر آخری رہا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔ دورہ یورپ کے آخری مرحلے میں گرین شرٹس جمعے اور ہفتے کو ہالینڈ کا سامنا کرے گی، قومی ٹیم سترہ جولائی کو وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.