تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24

سرفرازشاہ کیس،انسداددہشتگردی عدالت میں آئی جی سندھ کی طلبی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت میں سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ائی جی سندھ کو فوری طور پر عدالت میں طلب کرلیا ائی جی سندھ کی عدالت میں طلبی کے بعد پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں ، تفتیشی افسر سلطان خو اجہ،ایس پی لیگل ڈاکٹر مظہر، ڈی ایس پی لیگل مظہر علوی ، انسپیکٹرلیگل مبین اور دیگر اعلی افسران عدالت میں پہنچ گیا تاہم عدالت نے کارروائی کے دوران ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور ایس پی ڈاکٹر مظہر کو عدالت میں داخلے سے روک دیا۔آج عدالت میں بے نظیر شہید پارک کے ہیڈ مالی محمد رمضان کا بیان قلم بند کرلیا گیا گواہ محمد رمضان نے اپنے بیان میں کہا کہ سفید کپڑوں میں ملبوس ایک شخص کو پینٹ شرٹ والے ایک نوجوان کو کالر سے پکڑ کر لیجا تے دیکھا تھوڑی دیر کے بعد فائرنگ کی اواز سنی بھاک کر فائرنگ کی جگہ پہنچے ، اور پینٹ شرٹ والے نوجوان کو خون میں لت پٹ تڑپے دیکھا رینجرز اہلکار اس کے گرد کھڑے تھے ، گواہ محمد رمضان نے کہا کہ نوجوان کو پکڑ کر لیجانے والا سفید کپڑوں والا شخص اور رینجرز اہلکار اس وقت عدالت میں موجود ہیں۔گواہ کے بیان کے بعد اس پر جرح جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.