تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24

اسامہ کی تصدیق کیلئے ویکسی نیشن مہم میں ویکسین اصلی تھی،سی آئی اے

جنگ نیوز -
لندن…برطانوی اخبار کے انکشاف کے بعد بالآخر امریکی حکام نے چپ کا روزہ توڑ ہی دیا۔ سی آئی اے نے اْسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کی تصدیق کیلئے جعلی ویکسینیشن مہم کا دفاع کیا ہے تاہم واضح کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے ٹیکے اصلی تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سینیئر امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگرچہ ٹیکہ مہم دنیا کے انتہائی مطلوب شخص کی کھوج کیلئے ہی کی گئی تھی لیکن ایسا نہیں ہیپاٹائٹس کے ٹیکے بھی جعلی تھے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر سی آئی اے یہ طریقہ استعمال نہیں کرتی تو شاید امریکی عوام سر کھجاتے کہ اسامہ کی تلاش کیلئے سارے حربے کیوں نہیں آزمائے۔ امریکی عہدیدار نے اْسامہ بن لادن کے خاندان کے ڈی این اے حاصل کرنے سے متعلق کچھ بتانے سے گریز کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.