تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24

ہیر ی پو ٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ کے بچپن کاگھر فر وخت کیلئے پیش

جنگ نیوز -
لندن…جا دوئی کہا نیوں کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی سیر یز ہیر ی پو ٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کے بچپن کا گھر فر وخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ برطانوی کا ونٹیGloucestershireمیں قائم اس گھر میں جے کے رو لنگ نے اپنے بچپن کے آٹھ سال گز ارے ہیں ۔اس گھر کی بیرونی اور اندرونی طر زِتعمیرکی جھلک ہیری پو ٹرکی کہانیوں میں بھی نظر آ تی ہے اور کہانی میں مو جو د گھر اورعمارتوں کی بیان کر دہ شکل ان کے اپنے گھر سے لی گئی محسوس ہو تی ہے۔جے کے رولنگ کے بچپن کے اس گھرکی قیمت چھ لاکھ پینتا لیس ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.