15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
شاہد اور سونم کپور کی فلم "موسم"کاپہلا ٹریلر ریلیز
جنگ نیوز -
ممبئی…اداکار و ہدایتکار پنکج کپور کی فلم "موسم"کا پہلا ٹریلر گذشتہ روز ایک باقاعدہ تقریب میں جاری کردیا گیا جس میں فلم کے مرکزی کردار سونم اور شاہد کپور بھی موجود تھے۔بچپن سے پروان چڑھتی محبت کی کہانی بیان کرتی فلم موسم شاہد اور سونم کی ایک ساتھ میں پہلی فلم ہے جس کی ہدایتکاری شاہد کے والد پنکج کپور نے دی ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں فلمائی گئی اس فلم میں سونم اور شاہد کے کئی مختلف روپ پیش کیے گئے ہیں۔گذشتہ روز جہاں مداحوں کی موجودگی میں فلم کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا وہیں سینما گھروں میں اس کی نمائش کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا جس کے مطابق یہ فلم16ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی