تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24

نوشہرہ میں آپریشن،مبینہ خودکش بمبار ماسٹرمائنڈ سمیت گرفتار

جنگ نیوز -
نوشہرہ …نوشہرہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کرکے مبینہ خودکش بمبار اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتارکرلیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اسپین خاک کے ایک مقامی مدرسے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کرکے ایک مبینہ خودکش بمبار ارشد سمیت حملہ آ وروں کو تیارکرنے اور سامان فراہم کرنے والے ماسٹر مائنڈ مولانا بصیر کو گرفتارکرلیاہے۔ دونوں مشتبہ افرادکو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق دونوں افرادکے قبضے سے اہم دستاویزات بھی ملی ہیں جس کی روشنی میں تحققیات کا دائرہ وسیع کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.